02 October 2014

An error occured during parsing XML data. Please try again.

What do you think about news on site ?






Results

English Afrikaans Albanian Arabic Armenian Azerbaijani Basque Belarusian Bulgarian Catalan Chinese (Simplified) Chinese (Traditional) Croatian Czech Danish Dutch Estonian Filipino Finnish French Galician Georgian German Greek Haitian Creole Hebrew Hindi Hungarian Icelandic Indonesian Irish Italian Japanese Korean Latvian Lithuanian Macedonian Malay Maltese Norwegian Persian Polish Portuguese Romanian Russian Serbian Slovak Slovenian Spanish Swahili Swedish Thai Turkish Ukrainian Urdu Vietnamese Welsh Yiddish

نائیجیرین دارالحکومت ابوجا بم دھماکے میں 21 افراد ہلاک

نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں ایک مصروف بازار میں ایک بم دھماکے میں 21 افراد ہلاک اور 52 زخمی ہو گئے ہیں۔ ابوجا حکومتی ترجمان مائک اومری نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ دھماکہ ایک بم حملہ تھا۔ضلع ووض کے بانیکس شاپنگ پلازہ میں زوردار بم دھماکہ ہوا جو کہ کئی میل تک سنا گیا اور دھوئیں کے کالے بادل کئی میل تک دکھائی دیے۔ دھماکے کے سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے تاہم ابھی تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔بم پھٹنے کی جائے وقوع کے قریب موجود چیاماکا اوہام نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا دھماکے کے بعد عمارات ہلنے لگیں،اور لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی۔ ہمیں نے صرف دھواں اور خون میں لت پت لوگوں کو دیکھا۔حملے کے وقت یہ بازار لوگوں سے بھرا ہوا تھا۔دکانوں کے باہر کھڑی متعدد گاڑیاں جل گئیں اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے

افغانستان :فورسز اورشدت پسندوں میں لڑائی،درجنوں افراد ہلاک

کابل:افغانستان کے صوبے ہلمند میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جاری لڑائی میں مزید درجنوں افراد ہلاک ہوگئے، پانچ دن میں مارے جانے والوں کی تعداد پانچ سو ہو گئی،افغانستان کے صوبے ہلمند میں شدت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان پانچ دن سے لڑائی جاری ہے۔جنوبی افغانستان میں حکام کے مطابق چار فوجی چوکیوں پر لڑائی میں کم از کم سو طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے۔ پانچ دن سے جاری لڑائی میں پینتیس شہری اور اکیس افغان فوجی مارے گئے۔علاقے کے عمائدین کا کہنا ہے کہ اس لڑائی کے باعث دوہزار خاندان اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔ گذشتہ ہفتے ہلمند میں ایک دھماکے میں تین امریکی فوجی مارے گئے تھے۔ افغان حکومت نے فوری طور پر اضافی نفری علاقے میں روانہ کردی ہے۔

جنرل جان کیمپبل کو افغانستان میں نیا امریکی کمانڈر نامزد کر دیا گیا

واشنگٹن امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے جنرل جان کیمپبل کو افغانستان میں نیا کمانڈر نامزد کر دیا۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق جان کیمپبل جوزف ڈنفورڈ کی جگہ افغانستان میں نیٹو دستوں کی سربراہی کریں گے ۔ وہ دو ہزار دس میں ایک سال تک مشرقی افغانستان میں تعینات رہے ہیں ۔ چک ہیگل نے خصوصی امریکی دستوں کی ذمہ داری لیفٹیننٹ جنرل جوزف ووٹل کی ہوگی جبکہ ایڈمرل ایڈمرل جورٹنی شمالی کمانڈ کے سربراہ ہونگے۔

Page 4 of 477

Activities
X
Chat
X
Your Status: 
Available
Please login to be able to chat.
Chat (0)