طرابلس: لیبیا کی پارلیمان نے اس قانون کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت قذافی دور کے حکام کے کسی سیاسی عہدے پر تعیناتی پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملک کی جنرل نیشنل کانگریس نے اس قانون کی منظوری اس کے حامی مسلح گروہوں کے وزارتِ انصاف اور امورِ خارجہ کے محاصرے کے ایک ہفتے بعد دی ہے۔ محاصرہ کرنے والے افراد کا کہنا تھا کہ وہ قانون کی منظوری تک واپس نہیں جائیں گے۔ لیبیا کے وزیراعظم علی زیدان سمیت حکومت کے کئی سینیئر ارکان اس قانون کی زد میں آ سکتے ہیں۔ علی زیدان اور جنرل نیشنل
میکسیکو سٹی: میکسیکو میں ہزاروں شہریوں نے سڑکوں پر جنگ کی منظر کشی کی اور لڑائی کی یاد تازہ کر دی۔ ڈرامائی جنگ میں بڑوں کے علاوہ بچوں نے بھی حصہ لیا۔ لڑائی کے بعد خواتین نے رقص کا مظاہرہ کیا۔ ہر سال اس جشن کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے سیکڑوں سیاح میکسیکو کا رخ کرتے ہیں۔
ڈھاکہ میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کاآغاز اس وقت ہوا جب مذہبی توہین سے متعلق قانون کا مطالبہ لے کر ہزاروں افراد شہر کی سڑکوں پر امنڈ آئے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں چلائیں۔ پولیس کے مطابق تقریبا دو لاکھ افراد مظاہروں میں شریک تھے۔