اسلام آباد/خوشاب/لاہور: ملک کے بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برف باری کے ساتھ ساتھ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں موسم سرما کی بارش کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔ لاہور سمیت متعدد شہروں میں گزشتہ روز شدید بارش ہوئی جس سے خشک سالی کا خاتمہ ہوا۔ ماہرین نے حالیہ بارش کو گندم کی فصل کے لئے سونے کی بوندیں قرار دیا ہے۔ ادھر پہاڑی علاقوں میں برفباری ہوئی۔ ملکہ کوہسار مری میں سیزن کی پہلی برفباری سے لطف انداز ہونے کے لئے سیاحوں کی بڑی تعداد مری پہنچ گئی۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے اکثر حصوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ خوشاب سے نمائندہ جنگ کے مطابق ضلع خوشاب کے طول و عرض میں بارانِ رحمت کے سبب خشک سردی کا خاتمہ ہو گیا ہے
کراچی …آئندہ24گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم ساتھ درجہ حرارت مزید گرنے کے باعث شدید کی شدت میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت8 سے10 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔کراچی اور اسکے مضافات میں ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں۔ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب26فیصد ہے۔جبکہ آج شام سے درجہ حرارت گرنا شروع ہوجائے گا۔جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ کا امکان ہے
پشاور....پشاور میں دو دن موسم ابرآلود رہنے کے بعد جمعرات کی صبح ہلکی بوندا باندی شروع ہوگئی۔ پھوار پڑنے نے کچی مٹی مہک اٹھی ۔ پشاور میں ہلکی بوندا باندی کے ساتھ موسم خوشگوار ہوگیا۔ پانچ مہینے سے باران رحمت کو ترسنے والے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔ ہلکی بارش کے ساتھ خنکی میں بھی اضافہ ہوگیا ۔ طبی ماہرین کے مطابق بارش سے موسم کی تبدیلی کے ساتھ خشکی سے پیدا ہونے والی بیماریوں میں بھی خاطر خواہ کمی آئے گی۔