کوئٹہ …وادی کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں سردی کی شدت برقرار ہے آج صوبے میں سب سے زیادہ سردی قلات میں پڑی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی سات ریکارڈکیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق کوئٹہ میں منفی4،قلات میں منفی7، دالبندین1،نوکنڈی5.2،ژوب1،بارکھان4،سبی5.7،لسبیلہ9،خضدار5،جیوانی17،گوادر13.5اور تربت میں14.5ڈگری سینٹی گریڈرہا۔کوئٹہ میں دھوپ نکلنے کے باوجود سردی کی شدت میں نمایاں کمی نہیں آئی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے
کوئٹہ…کوئٹہ اور قلات ڈویژن میں گزشتہ شام سے ہونے والی بارش کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے محکمہ موسمیات نے آئندہ بارہ گھنٹے تک مزیدبارش کا امکان ظاہرکیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق کوئٹہ میں منفی 3.4،قلات میں2.5 دالبندین2.5نو کنڈی10.5 ژوب منفی1،بارکھان3،سبی 6.5لسبیلہ6.5،پنجگور5جیوانی15 اورتربت میں 11.5ڈگری سینٹی گریڈرہامحکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں موسم سرد اورابرآلود رہنے کے ساتھ ساتھ کوئٹہ ،زیارت، قلات اورسبی ڈویژن میں ہلکی بونداباندی جبکہ مکران اورنصیر آباد ڈویژن میں موسم ابرآلودرہنے کا امکان ہے۔کوئٹہ میں مجموعی طور پر 8.4ملی میٹر دالبندین1.4ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی
مری…ملکہ کوہسار مری میں تقریبا چوبیس گھنٹوں تک وقفے وقفے سے جاری رہنے والا برفباری کا سلسلہ تھم گیا ہے ، اس کے بعد چلنے والی ہواؤں سے وادی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ مری اور اس کے گرد و نواح میں برف باری کے بعد وادی کے بیشتر مقامات نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے ، یخ بستہ ہواؤں نے ماحول کو یخ بستہ کردیا ہے جبکہ ملکہ کوہسار میں آنے والے سیاح ، موسم کی شدت سے لطف اندوز ہوتے رہے ، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر جانے کی وجہ سے پائپ لائنوں میں پانی منجمدہوگیا ہے ، اس کی وجہ سے شہری اور نواحی مقامات پر پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے ، برف باری سے کئی رابطہ سڑکیں بھی بند ہوگئی ہیں اس کی وجہ سے علاقہ کی مقامی آبادی کو ذرائع آمد و رفت میں مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے