کوئٹہ …وادی کوئٹہ اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں سردی کی شدت میں کمی واقع ہو ئی ہے ۔کوئٹہ اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔وادی کوئٹہ اور صوبے کے دیگر علاقوں میں بارش کا سلسلہ گزشتہ رات سے شروع ہو اجو وقفے وقفے سے جاری ہے ۔پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ میں4،دالبندین میں2جبکہ سب سے زیادہ بارش بلوچستان کے علاقے نوکنڈی میں10.8ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت وادی کوئٹہ میں5.5،دالبندین9،نوکنڈی13.3،ژوب5،بارکھان6،سبی12،قلات منفی1ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ صوبے کے دیگر علاقوں کی نسبت سرد ہے جبکہ خضدار میں کم سے کم درجہ حرارت8،لسبیلہ7.5،پنجگور7.5پسنی16،جیوانی19.5،تربت11،گوادر 15ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مکران اور نصیر اباد میں موسم خشک جبکہ کوئٹہ ، سبی ، قلات اور ژوب ڈویژنوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے
کراچی : آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ ملک کے زیادہ تر پہاڑی علاقے آئندہ چند روز تک سرد ہواؤں کی لپیٹ میں ر ہیں گے ۔
کوئٹہ … وادی کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا، صوبے میں سب سے زیادہ سردی قلات میں پڑی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.5 ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق کوئٹہ میں منفی6،قلات میں منفی 8.5،دالبندین منفی0.5،نوکنڈی5،ژوب منفی1.5،بارکھان4.5،سبی6،لسبیلہ7،خضدار5،جیوانی15، گوادر12اور تربت میں9ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ کوئٹہ میں دھوپ نکلنے کے باوجود سردی کی شدت میں نمایاں کمی نہیں آئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے