02 August 2014

An error occured during parsing XML data. Please try again.

What do you think about news on site ?






Results

English Afrikaans Albanian Arabic Armenian Azerbaijani Basque Belarusian Bulgarian Catalan Chinese (Simplified) Chinese (Traditional) Croatian Czech Danish Dutch Estonian Filipino Finnish French Galician Georgian German Greek Haitian Creole Hebrew Hindi Hungarian Icelandic Indonesian Irish Italian Japanese Korean Latvian Lithuanian Macedonian Malay Maltese Norwegian Persian Polish Portuguese Romanian Russian Serbian Slovak Slovenian Spanish Swahili Swedish Thai Turkish Ukrainian Urdu Vietnamese Welsh Yiddish

سردیاں لوٹ آئیں،میدانی علاقوں میں بارش ،پہاڑوں پر برفباری

سردیاں لوٹ آئیں،میدانی علاقوں میں بارش ،پہاڑوں پر برفباری بلوچستان سے شروع ہونیوالا بارشوں کا سلسلہ صوبہ سندھ، خیبر پختونخوااور پنجاب کے اکثرعلاقوں تک پھیل چکا ہے جبکہ شمالی پہاڑی علاقوں اورآزاد کشمیر میں برفباری کے نتیجے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی لاہور اسلام آباد راولپنڈی ، پشاور، ملتان اورمظفر آباد میں وقفے وقفے سے کہین شدید اور کہیں ہلکی بارش کا سلسہ جاری ہے ۔سب سے زیادہ بارش مری میں چھبیس ملی میٹر ، نوکنڈی 25،کوئٹہ 24، دیر 22، پشاور میں 9اورژوب میں سات ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔جبکہ کالام میں تین اور مالم جبہ میں دو انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ آئندہ چوبیس گھنٹے میں اسلام آباد راولپنڈی سمیت ، پنجاب ، خیبر پختون خواہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر جبکہ شمال مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ بارش کے نئے سلسلے کی وجہ سے موسم دوبارہ سرد ہوگیا ہے۔ چترال میں شدید برف باری کی وجہ سے مواصلاتی نظام جبکہ موسمی خرابی کی وجہ سے پشاورسے پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہے ۔شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں شدید بارش کی وجہ سے جنت زمان نامی شخص کے گھر کی چھت گرنے سے دو بچے بھی شدید زخمی ہو گئے۔آزاد کشمیرمیں گزشتہ 20 گھنٹے سے مسلسل بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ لینڈ سلائڈ نگ سےشاہراہ جہلم ،نیلم ویلی ، لیپہ اور فاروڈکہوٹہ روڑ سمیت کئی ربطہ سڑکیں بند ہو گئیں۔

 

اداکار شاہد کپور فلم ” موسم“ کیلئے جنگی طیارہ ایف 16 اڑائیں گے

ممبئی … بالی ووڈ اداکار شاہد کپور فلم ” موسم“ کے لئے جنگی طیارہ ایف 16 اڑائیں گے۔ ذرائع کے مطابق شاہد کپور جو اپنی ہوم پروڈکشن فلم ” موسم“ میں پائلٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں‘ ایف 16 جنگی طیارہ اڑائیں گے۔ شاہدکپور کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ اس کے لئے عظیم اعزاز اور تجربہ ہوگا جس کو سرانجام دینے کے لئے وہ بے حد پرجوش ہیں۔ شاہد اس طیارے کو اڑانے کی باضابطہ تربیت لے رہے ہیں۔ ہالی ووڈ سٹار ٹام کروز نے فلم ” ٹاپ گن“ کے لئے ایف 15 اڑایا تھا۔ موسم کے بعض حصے سکاٹ لینڈ میں شوٹ کئے جائیں گے جبکہ اس فلم کی ہیروئن سونم کپور ہیں

بالائی علاقوں میں مزید بارش و برف باری کی پیش گوئی

اسلام آباد…محکمہ موسمیات نے اگلے دوسے تین دنوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اورپہاڑوں پربرف باری کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا ، بالائی پنجاب، شمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، اگلے چند روز کے دوران ملک کے بالائی اور مغربی علاقے بادلوں کی لپیٹ میں رہیں گے، گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش پتن میں37 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ دیر میں32، چترال22، کوئٹہ 18 ، لوئر دیر 12، سیدوشریف 09، بالاکوٹ 05 اور دروش میں 04 ملی میٹر بارش ریکارڈہوئی۔ اگلے چند روز کے دوران کاشت کے اکثر علاقوں میں خاطر خواہ بارش کا کوئی امکان نہیں، آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت گوپس میں منفی 07، ہنزا اور پارا چنار میں منفی 06 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 05، لاہور 09، کوئٹہ 05 ، مظفر آباد 08، ملتان 10، کراچی 12، پشاور 11، گلگت 05 ، مری 03 اور فیصل آباد میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

Page 8 of 14

Activities
X
Chat
X
Your Status: 
Available
Please login to be able to chat.
Chat (0)