محکمہ موسمیات نے آج مری سمیت گلیات، نیلم ویلی، سوات ویلی، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بارش اور پہاڑوں پرمزید برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کےد وران بالائی پنجاب، گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخواہ میں کہیں کہیں
گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر مزید برفباری کا امکان ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش گڑھی دوپٹہ میں انسٹھ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ کاکول میں پینتالیس، راولا کوٹ میں اکتالیس، بالاکوٹ میں اڑتیس، خضدار میں تینتیس، قلات میں بتیس، مظفر آباد میں پچیس، پنجگور میں چوبیس، کوٹلی میں اٹھارہ، مری میں سترہ، لوئر دیر، پارا چنار میں بارہ، چکلالہ، بارخان میں گیارہ، کالام میں دس، دیر میں نو ملی میٹر جبکہ رسالپور ، کوئٹہ، سید پور ، چکوال میں سات، مالم جبہ، گولڑہ ، پسنی اور راولپنڈی میں چھ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ مالم جبہ میں تین انچ اور سکردو میں اعشاریہ چھ انچ برفباری ہوئی۔ آج سب سے کم درجہ حرارت استور میں منفی سات ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔