ٹربو ایک گھونگھے کی کہانی ہے جو اپنی سست رفتاری سے تنگ ہے اور خود کو تیز ثابت کرنے کے لیے فارمولا ون جیتنے کا خواہش مند ہے۔خوش قسمتی سے اس گھونگھے کو ایک کار ریس میں حصہ لینے کا موقع ملتا ہے۔گھونگھے کی دلچسپ حرکتیں شائقین کو قہقے لگانے پر مجبور کر دیں گی،اینی میٹڈ فلم سترہ جولائی کو امریکا میں ریلیز ہو رہی ہے۔
ممبئی: کترینہ اب فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھی جاتی ہے لیکن وہ سلمان کے قیمتی مشوروں کی معترف ہیں۔ انکا کہنا ہے سلمان کے مشورے ان کے کیرئیر کے لیے نہایت اہم ثابت ہوئے۔ کترینہ نے کہا سلمان کو بالی ووڈ فلم نگری کی بہت زیادہ سوجھ بوجھ ہے اور ان کی رائے ہمیشہ ان کے لیے مفید رہی۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ کیرئیر کے آغاز پر انہوں نے کچھ ایسی فلمیں بھی کیں جو کامیاب نہیں ہوئیں انہیں ان پر افسوس نہیں ہے کیونکہ نشیب و فراز زندگی کا حصہ ہیں۔
ہینگ اوور تھری میں ایک بار پھر اداکار بریڈلے کوپر اور ایڈہیلمز مرکزی کردار میں نظرآئیں گے۔لاس اینجلس میں ہونے والے پریمیئر شو میں دونوں نے شرکت کی۔دی ہینگ اوور تھری دو دوستوں کی کہانی ہے جن کے ساتھ عجیب وغریب واقعات پیش آتے ہیں،فلم جمعہ کو ریلیز ہو گی۔