پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو قرضے کی چودھویں قسط کی ادائیگی کردی گئی ھے ۔اسٹیٹ بینک کے ترجمان نے اب تک نیوز کو بتایا کہ آئی ایم ایف کو شیڈول اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت انتالیس کروڑ ڈالر کی چودھویں قسط کی ادائیگی کردی گئی ھے اس سے قبل بھی دس مئی کو آئی ایم ایف تیرھویں قسط کی ادائیگی کی گئی تھی ۔ اٹھائیس جون کو آخری قسط چودہ کروڑ چوہتر لاکھ ڈآلر کی ادائیگی کی جائے گی۔ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کو بروقت ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے زخائر کے استعمال سے نہ صرف ادائیگیوں کے توازن خراب ھوا، جبکہ
کراچی: مارکیٹ کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا، کیمیکل اور سیمنٹ سیکٹر میں بھاری خریداری دیکھی گئی۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس دو سو نوے پوائنٹس اضافے سے اکیس ہزار چار سو اٹھاون پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر انسٹھ کروڑ پچانوے لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔ ماہرین کے مطابق تیزی کا سلسلہ نئی حکومت کے حلف اٹھانے تک جاری رہ سکتا ہے۔
لاہور: پنجاب کے جنوبی اضلاع میں 90 فیصد، وسطی اضلاع میں 75 فیصد اور شمالی اضلاع میں70 فیصد گندم کسانوں نے فروخت کر دی۔ محکمہ خوراک پنجاب 40لاکھ ٹن اور پاسکو 20لاکھ ٹن کا خریداری ہدف پورا نہیں کر پائے گا۔ یہ باتیں ڈاکٹر ابراہیم مغل چیئرمین ایگری فورم نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب محکمہ خوراک اور پاسکو اگر گندم خریداری جاری رکھتے ہیں تو اس کا کا فائدہ کسان کو15 فیصد اور مڈل مین کو 85 فیصد ہوگا کیونکہ مڈل مین نے کسانوں سے گندم خرید کر سٹور کرلی ہے۔ ڈاکٹر ابراہیم مغل نے مزید کہا کہ ڈر ہے کہ جون