لاہور: آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے لاہور میں میاں نواز شریف سے ملاقات کی جس میں ملکی صورتحال اور خارجہ امور سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔ یہ ملاقات ساڑھے تین گھنٹے جاری رہی۔ اس دوران میاں نواز شریف اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کھانا بھی ساتھ کھایا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف اور جنرل کیانی کے درمیان ملاقات اچھے ماحول میں ہوئی جس میں نواز شریف کو دہشت گردی کے خلاف جنگ ، فاٹا کی صورتحال اور ملکی سلامتی کے معاملات پر بریفنگ دی گئی۔ ملاقات میں سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف بھی موجود تھے۔ ملاقات
لاہور گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ گرمی کے مارے عوام کے دکھوں کا مداوا نگران حکومت بھی نہ کر سکی۔ شہری علاقوں میں بارہ گھنٹوں،دیہی علاقوں میں اٹھارہ گھنٹےتک لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ سے معاملات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں،لاہور،فیصل آباد،گوجرانوالہ اور دیگر شہروں میں عوام سونے سے بھی قاصر ہیں۔ہر ایک گھنٹے بعد دو سے تین گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے،دوسری طرف گرمی کی شدید لہر نے میدانی علاقوں کو گھیر رکھا ہے۔بجلی کا شارٹ
پنجاب میں کل5لاکھ 57ہزار974امیدوار امتحان میں شریک ہوں گے،جن میں 268069لڑکے اور 289902لڑکیاں شامل ہیں۔انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو امتحانات میں شریک طلبا و طالبات کے لئے کل 1804امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں،2جون تک جاری رہنے والے امتحانات میں پہلا پرچہ سائیکالوجی کا ہے۔4جون سے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات شروع ہوں گے جو 19 جون کو ختم ہوں گے۔ لاہورسے ایک لاکھ چھتیس ہزار امیدوار جبکہ فیصل آباد سے ایک لاکھ ستر ہزار امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ پولیس اہلکار بھی امتحانی مراکز کے باہر اپنی ڈیوٹی انجام دیں گے۔